ملک کے بدلتے حالات پر منبر و محراب فاؤنڈیشن کی جانب سے عادل آبادمیں 16؍جولائی کو جلسہ

عادل آباد : 13 ؍ جولائی (اپنا وطن نیوز)

منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا شاخ عادل آباد کی جانب سے ’’ملک کے بدلتے حالات میں کچھ تدبیر کریں، کچھ کام کریں‘‘ کے زیر عنوان ایک جلسہ عام 16؍جولائی ، بروز اتوار، بوقت نماز عشافوراً بمقام مسجد خضرا کلکٹریٹ چوک عادل آباد پر منعقد ہوگا۔

اس جلسہ کے اہتمام میں تلنگانہ مسلم ویلفیر آرگنائزیشن کے ذمہ داران کا بھی تعاون ہے۔

جلسہ عام کو حیدر آباد کے معروف عالم دین و مفسر قرآن حضرت مولانا غیاث احمد صاحب رشادی بانی و محرک منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا کے علاوہ حضرت مولانا سید رضوان صاحب اسعدی (اوٹنور)، ترجمان منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا مخاطب کریں گے۔

ذمہ داران فاؤنڈیشن نے اس جلسہ میں شرکت کی درخواست کی ہے۔

Time to plan