عادل آباد : 11 /فروری ( اپنا وطن نیوز)
ضلع کلکٹر عادل آباد راہول راج کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق کل بروز پیر، 12/فروری ضلع عادل آباد کے تعلیمی اداروں کو تعطیل دی گئی ہے۔
کلکٹر کے مطابق ضلع عادل آباد کے اندرویلی منڈل کے موضع کیسلا پور میں جاری ناگوبا جاترا و پرجا دربار کے ضمن میں مذکورہ تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایک دن کی تعطیل صرف ضلع کے اسکولس اور دیگر کالجس کو ہی رہے گی، انٹر میڈیٹ امتحانات کے پیش نظر جونئر کالجس اس تعطیل سے مستشنیٰ قرار دئیے گئے ہیں۔
12/فروری کو تعطیل کے باعث ماہ مارچ کے دوسرا ہفتہ یعنی 9/مارچ کام کا دن رہے گا۔
واضح ہو کہ ناگوبا جاترا دراصل گونڈ طبقہ کی جانب سے منایا جانے والا بڑا تہوار ہے اور ضلع عادل آباد میں اس طبقہ کی خاطر خواہ آبادی ہے۔
حالیہ دنوں چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی نے بھی اس مقام کا دورہ کرتے ہوئے خصوصی پوجا اور یہاں منعقد ہونے والے عوامی دربار میں حصہ لیا تھا۔

