حیدر آباد : 13/جنوری (اپنا وطن نیوز)
ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی، صنعتیں و تجارت اور امور مقننہ سر یدھر بابو نے آج تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی ایمپلائز سرویس اسوسی ایشن ( ٹی ایس میسا) اردو آفیسرس ریاستی یونٹ کے کیلنڈر کی رسم اجراء انجام دی۔
اس موقع پر ٹی ایس میسا کے بانی وریاستی صدر جناب فاروق احمد، اردو آفیسرس یونٹ کے صدر محمد عقیل احمد ، معتمد عمومی محمد یونس، کارگذار صدر محمد اعجاز الدین احمد ، خازن عمران احمد ، جوائنٹ سکریٹری نکہت سلطانہ، پریس اینڈ پبلیسٹی سکریٹری صباء ناز ، موجود تھے۔

اس موقع پر ریاستی وزیر کو اردو آفیسرس کے تقررات و کام کی نوعیت سے متعلق واقف کروایا گیا۔
اردو آفیسرس کے زیر التواء امور اور ریاست کے اقلیتی ملازمین کے مسائل سے ریاستی وزیر کو واقف کروایا گیا جس پر انہوں نے اردو آفیسرس سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ممکنہ تعاون کا تیقن دیا۔

اسی طرح سابق ریاستی وزیر محمد علی شبیر سے بھی ملاقات کی گئی اور ان کے ہاتھوں ٹی ایس میسا کی ڈائری کا رسم اجراء عمل میں لایا گیا۔

