عادل آباد: 5/مارچ (پریس نوٹ)
ضلع اقلیتی بہبود آفیسر عادل آباد رمیش راتھوڑ کے بموجب میناریٹی اسٹڈی سرکل حیدر آبادکے زیر اہتمام متحدہ ضلع عادل آباد (عادل آباد، نرمل، منچریال، کمرم بھیم آصف آباد)کے اقلیتی طلبا (مسلم، عیسائی، سکھ،بدھسٹ،جین، پارسی)کوٹی ایس پی ایس سی کی جانب سے جاری کردہ گروپ۔Iامتحان کی مفت کوچنگ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس خصوص میں خواہشمند اہل طلباء سے مذکورہ مفت کوچنگ کے لئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔
درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 20/مارچ2024مقرر کی گئی ہے۔
کوچنگ 45دنوں پر مشتمل ہوگی۔کوچنگ کے آغاز کی تاریخ اور مقام کا عنقریب اعلان کیا جائے گا۔
مفت کوچنگ کے حصول کے لئے متحدہ ضلع عادل آباد (عادل آباد، نرمل، منچریال، کمرم بھیم آصف آباد) سے تعلق رکھنے والے اقلیتی طبقہ کے خواہشمند طلبا ایس ایس سی، انٹر، ڈگری میمو کے علاوہ گروپ Iامتحان میں شرکت کے لئے ٹی ایس پی ایس سی کی ویب سائٹ پر داخل کردہ درخواست فارم کی زیراکس، آدھار کارڈ، دو عدد تصاویر کے ہمراہ دفتر اقلیتی بہبود، نزد انڈور اسٹیڈیم، عقب گاندھی پارک، عادل آباد سے رجوع ہوتے ہوئے اپنی درخواستیں داخل کریں۔
مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر9440108000پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

