بی آر ایس پارٹی میں شامل ہوکر اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کا امکان
حیدر آباد ۔20/اکتوبر(اپنا وطن نیوز )
ٹی این جی اوز ریاستی صدر مسٹر مامنڈلا راجیندر نے اپنے عہدہ سے رضاکارانہ طور پر سبکدوشی اختیار کرلی۔
بتایا جارہا ہے کہ وہ صدر بی آر ایس پارٹی مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی موجودگی میں بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔
سنگاریڈی سے تعلق رکھنے والے راجیندر ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفس رنگاریڈی میں بحیثیت سپرنٹنڈنٹ اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ مزید 3 سال سرویس رہنے کے باوجود انھوں نے اپنے عہدہ سے رضاکارانہ سبکدوشی کے لئے محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلت میں درخواست داخل کی تھی جس کی منظوری عمل میں لاتے ہوئے انھیں ان کے عہدہ سے سبکدوش کردیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ بی آر ایس پارٹی انھیں جاریہ اسمبلی انتخابات میں بطور ایم ایل اے کسی ایک حلقہ اسمبلی سے ٹکٹ فراہم کرے گی ۔
واضح ہو کہ سابقہ انتخابات کے موقعوں پر کے سی آر نے ملازمین سرکار کی یونین قائدین کو پارٹی ٹکٹ دے کر انتخابات میں اتارا تھا جن میں قابل ذکر سوامی گوڑ، سرینواس گوڑ اور دیوی پرساد قابل ذکر ہیں۔

