ناگرک وکاس کیندر(رہنما سنٹر) 19؍ستمبر تک شہر کی مساجد میں کیمپس منعقد کرے گی
نرمل : 6 ؍ ستمبر (پریس نوٹ)
جماعت اسلامی ہند ملک گیر تنظیم ہے جو مختلف محاذوں پر کام کرتی ہے۔ اسی طرح ریاست تلنگانہ میں جماعت اسلامی کے تحت ’’ناگرک وکاس کیندر (رہنما سنٹر)‘‘ مختلف اضلاع میں اس کی شاخیں ہیں۔ شہر نرمل میں بھی جماعت اسلامی نرمل کے تحت یہ ادارہ ’’ناگرک وکاس کیندر (رہنما سنٹر)‘‘اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔
اس سنٹر کا مقصد ہندوستانی شہریوں کے دستاویزات سے متعلق شعور بیدار کرنا ہے مثلا ووٹر شناختی کارڈ، راشن کارڈ، آدھار کارڈ وغیرہ۔
اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے روبہ عمل لائے جانے والے مختلف فلاحی اسکیمات سے متعلق ملت میں شعور بیدار کرنا بھی اس کے مقاصد میں شامل ہے۔
خواجہ منیر الدین صدر ’’ناگرک وکاس کیندر (رہنما سنٹر)‘‘ نرمل کی اطلاع کے بموجب شہر نرمل میں ووٹر شناختی کارڈ کے انداراج سے متعلق ایک خصوصی کیمپ منعقد کیا جارہا ہے۔
مسجد یحیٰ سے اس کا آغاز ہوچکا ہے۔ مذکورہ کیمپ 19؍ستمبر تک نرمل کے مختلف محلہ جات میں منعقد کئے جائیں گے اور جن لوگوں کے نام ووٹر لسٹ میں شامل نہ ہوں ان کی رہنمائی کی جاکر ان کے ناموں کا اندراج عمل میں لایا جائے گا۔
انھوں نے عوام الناس سے خواہش کی کہ وہ اس کیمپ سے بھر پور استفادہ کریں ۔ مزید تفصیلات کے لئے دفتر ناگرک وکاس کیندر، دفتر جماعت اسلامی، قدیم بس اسٹانڈ نرمل سے رجوع ہوں۔

