بھینسہ: 6/ اگست: (اپنا وطن نیوز)
بھینسہ شہر کے عمر فاروق آبادی (کنٹہ ایریا) سے تعلق رکھنے والے شیخ عمران ولد شیخ ہاشم جو کل شام کے اوقات پانی نہانے کی غرض سے بھینسہ شہر میں موجود گڈناواگو پراجیکٹ پہنچے تھے، پانی نہانے کے دوران پراجیکٹ میں غرقاب ہونے سے ان کی موت واقع ہوگئی۔
نوجوان کی نعش کو آج صبح بروز منگل مچھواروں کی مدد سے پراجیکٹ سے باہر نکالاگیا ۔
بھینسہ سب انسپکٹر آف پولیس محمد غوث نے نعش کا پنچنامہ کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم کیلئے گورنمنٹ ایریا اسپتال منتقل کردیا۔
اس خصوص میں ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثہ کے حوالے کر دیا گیا ۔

