بی آر ایس کے انتخابی منشور نے اپوزیشن کے فیوز اڑادیئے

Dasyam Vinay Bhaskar

ورنگل مغرب حلقہ سے بی آر ایس پارٹی امیدوار داسیم ونئے بھاسکر کا بیان

قاضی پیٹ: 20/اکتوبر (اپنا وطن نیوز)

بی آر ایس امیدوار حلقہ اسمبلی ورنگل مغرب مسٹر داسیم ونئے بھاسکر نے آج قاضی پیٹ میں زبردست روڈ شو منعقد کیا اور اپنی انتخابی مہم کے ذریعہ رائے دہندوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انھوں نے مختلف جگہوں پر انتخابی ریالیوں کو منعقد کیا اور کہا کہ کئی ٹریڈ یونینس بڑے پیمانے پر بی آر ایس پارٹی کی حمایت کر رہی ہیں۔ بی آر ایس کے جاری کردہ انتخابی منشور سے جہاں لوگوں کے دل خوشی سے بھر گئے وہیں اپوزیشن کے دل پھسل گئے۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے ایک خاندانی فرد کی طرح عوامی فلاح و بہبود کو پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل کیا۔

داسیم ونئے بھاسکر نے بتایا کہ بی آر ایس کے انتخابی منشور میں ہر خاندان کو ”کے سی آر بیمہ“ کے تحت 5 لاکھ روپئے،
صرف 400 روپیوں میں پکوان گیس سلنڈر،آسرا پنشن میں 5016 روپیوں تک کا اضافہ،خواتین کو ہر ماہ 3000 روپئے،غریبوں میں امکنہ اراضی کی تقسیم،اسائنڈ اراضیات پر سے پابندیاں ہٹانے کے اقدامات،یتیم بچوں کے لئے خصوصی پالیسی،رعیتو بندھو کے تحت فی ایکر 16,000 روپئے،راشن شاپس کے ذریعہ باریک چاول کی فراہمی،معذورین کی پنشن رقم میں 6016 روپیوں تک کا اضافہ،آروگیہ شری اسکیم کے تحت 15 لاکھ روپیوں تک کا مفت علاج،اقلیتوں کی فلاح و بہبودی کے بجٹ میں مزید اضافہ،سوا شکتی خواتین گروپس کے لئے پختہ عمارتیں،اعلیٰ ذات کے غریبوں کے لئے اقامتی مدارس کا آغاز جیسے کئی اعلانات و وعدے کئے گئے ہیں جن پر عمل آوری کی جائےگی۔

اسی طرح انھوں نے بتایا کہ کے سی آر نے گذشتہ 9 سالوں میں جو ترقی کی ہے اسے دیکھ کر لوگ  بی آر ایس پارٹی کو تیسری بار اقتدار میں واپس لانے کے لئے بیتاب دکھائی دے رہے ہیں۔