بھینسہ: 2/اگست (پریس ریلیز)
نرمل ضلع یوتھ کانگریس صدر کے انتخاب کو لیکر بھینسہ شہر کے سماجی وحرکیاتی نوجوان شیخ نعمان نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
جسکی ووٹنگ 5/ اگست تا 5/ ستمبر تک جاری رہیگی۔
اس موقع پر شیخ نعمان نے نرمل ضلع کے نوجوانوں سے پُرزور اپیل کی کہ وہ کثیر تعداد میں ووٹ دے کر انھیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ۔
انھوں نے کہا کہ یوتھ کانگریس صدر کے عہدہ کے لئے انتخابات میں حصہ لینے کا اہم مقصد نوجوانوں کے مسائل کو حل کرنا ہے۔
واضح رہے کہ شیخ نعمان پچھلے کئ سالوں سے عوام کے درمیان رہ کر بلا لحاظ مذہب وملت خدمات انجام دیتے آرہے ہیں۔

