چیف منسٹر کے عہدہ پر کے سی آر کا برقرار رہنا ضروری : داسیم ونئے بھاسکر
ورنگل : 12/نومبر (اپنا وطن نیوز)
حلقہ اسمبلی ورنگل (مغرب) سے بی آر ایس پارٹی امیدوار مسٹر دانیم ونئے بھاسکر کی انتخابی مہم زوروں پر جاری ہے۔
آئے دن مختلف طبقات کے لوگ بی آر ایس پارٹی میں شامل ہوتے ہوئے اپنا تعاون پیش کررہے ہیں۔
آج بھی مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ 300 سے زائد قائدین نے بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔جن میں قابل ذکر بی جے پی اور کانگریس قائدین ڈوپلی راگھو، شیوا، روہت، وینو، چاری، چننا، نرسنگھ، جیوتی، راما، رانی، اندرا اور دیگر جو پارٹی میں شامل ہوئے۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے مسٹر داسیم ونئے بھاسکر نے کہا کہ انتخابی وعدوں کی تکمیل میں کے۔چندرشیکھر راؤ کا شاندار ریکارڈ رہا ہے۔ اورچیف منسٹر کے عہدہ پر کے سی آر کا برقرار رہنا ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غریب عوام کی فلاح و بہبود اور ریاست کی ترقی صرف بی آر ایس پارٹی قیادت سے ہی ممکن ہے۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے دیگر پارٹی کے قائدین و کارکنان بی آر ایس سے وابستہ ہورہے ہیں جن کا پارٹی تہہ دل سے استقبال کرتی ہے۔
اس پروگرام میں بھارت جاگرتی ریاستی نائب صدر داسیم وجے بھاسکر، ورنگل ویسٹ کنوینر جناردھن گوڑ، کارپوریٹرس، ڈویژن صدور، بی آر ایس پارٹی کے سربراہ ،قائدین اور دیگر نے شرکت کی۔

