کاکتیہ یونیورسٹی کے واکرس سے داسیم ونئے بھاسکر کی ملاقات
انتخابات میں کامیاب بنانے کی اپیل
ورنگل : 21/نومبر (اپنا وطن نیوز)
حلقہ اسمبلی ورنگل (مغرب) کے بی آر ایس امیدوار مسٹر داسیم ونئے بھاسکر نے آج صبح کاکتیہ یونیورسٹی کے واکرس سے ملاقات کرتے ہوئے بی آر ایس کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔
انھوں نے صبح چہل قدمی کے لئے پہنچے عوام سے ملاقات کی اور اسی طرح میدان میں مختلف کھیلوں میں مشغول نوجوانوں سے بھی ملاقات کی۔
اس دوران ونئے بھاسکر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جاریہ اسمبلی انتخابات میں حلقہ اسمبلی ورنگل (مغرب) سے انھیں کامیابی سے ہمکنار کریں تاکہ علاقہ کی مزید ترقی و عوامی فلاح و بہبود ممکن ہوسکے۔
انھوں نے کہا کہ کئی سالوں کی جدوجہد کے بعد حاصل کردہ تلنگانہ ریاست کو چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کامیابی کے ساتھ صحتمند تلنگانہ میں تبدیل کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بی آر ایس حکومت نے شعبہ تعلیم و طب پر خصوصی توجہ دی ہے۔ اسی طرح ہر کالونی میں ایک پارک کے قیام اور اوپن جم کی تعمیر کے ذریعہ واکرس کو چہل قدمی و صحتمند رہنے کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
یہی نہیں بلکہ آئندہ دنوں میں مابقی کالونیوں میں پارکس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ کے یو واکرس اسوسی ایشن کے ذمہ داران کے مطالبہ پر گراؤنڈ میں اوپن جم کی تعمیر اور شٹل کورٹ کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی۔
اس موقع پر انھوں نے واکرس اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ 30 نومبر کو منعقد شدنی اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس پارٹی کو اپنا قیمتی ووٹ دیں اور انھیں بھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔
اس موقع پر کے یو واکرس اسوسی ایشن کے صدر شنکر، واکرس اسوسی ایشن گورنر کمار سوامی، ایلا گوڑ، وجئے و دیگر موجود تھے۔

