جماعت اسلامی تلنگانہ نے کانگریس کے 69 اور بی آر ایس کے 41 امیدواروں کو اپنی تائید کا اعلان کردیا

حیدر آباد : 22/نومبر (اپنا وطن نیوز)

جماعت اسلامی ہند تلنگانہ نے جاریہ اسمبلی انتخابات میں مختلف سیاسی پارٹیوں کو اپنی تائید کا اعلان کردیا ہے۔

 

امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ محمد خالد مبشر الظفر کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق جماعت اسلامی تلنگانہ نے کانگریس کے 69، بی آر ایس کے 41، مجلس اتحاد المسلمین کے 7، بی ایس پی کے ایک اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ایک امیدوار کو اپنی تائید کا اعلان کیا ہے۔

 

جماعت اسلامی نے عادل آباد، گوشہ محل، عالم پور،عنبر پیٹ،بالکنڈہ ، نانسواڑہ،بھونگیر،پھوپال پلی، بوتھ، بودھن، چیوڑلہ،دوباک ،گجویل،حسنہ آباد،جڑچرلہ، جگتیال،جکل، کاما ریڈی ، کریم نگر،خیریت آباد،صنعت نگر ،سنگا ریڈی ،سکندرآباد،سری لنگم پلی، سدی پیٹ ، سرسلہ،اپل، کورٹلہ،مہشورم،میڈ چل، مدھول،مشیرآباد، ناگر کرنول،نارائن گھیڑ، نارائن پیٹ،نرمل ،نظام آباد رورل،پالاکورتی، پٹن چیرو،قطب اللہ پور، راجندر نگر سے بی آر ایس پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے
جبکہ اچم پیٹ،آلیر،اندول ،آرمور، آصف آباد،آسواراؤپیٹ،بیلم پلی، بھدرا چلم،چنور، چپہ دنڈی ، دیور کنڈہ، دیورا کدرا،دھرم پوری، ڈورنکل،گدوال،اسٹیشن گھن پور،حضورآباد، حضور نگر، ابراہیم پٹنم،جنگاؤں ، جوبلی ہلیز،کلوا کورتی ، کھمم،ستو پلی ، سکندر آباد کنٹومنٹ،شاد نگر ،سوریہ پیٹ، تانڈور،تنگو توری،ویملواڑہ،وقارآباد، ونپرتی،ورنگل ایسٹ، ورنگل ویسٹ،ویرا، ایلندو، ایلا ریڈی،ظہیر آباد،میں کانگریس پارٹی نمائندوں کو اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ جماعت اسلامی کے ریاست بھر میں موجود یونٹس کی جانب سے مقامی سطح پر اپنے کارکنان و معاونین کے ذریعہ سروے منعقد کروائے گئے تھے اور اس سروے کی بنیاد پر نیز مقامی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے جماعت اسلامی نے مختلف حلقہ جات اسمبلی میں مختلف پارٹیوں کے امیدواران کو اپنی تائید کا اعلان کیا ہے۔

ایسے حلقہ جات اسمبلی جہاں پر فرقہ پرست پارٹیوں اور امیدواروں کے جیتنے کے امکانات زیادہ تھے وہاں پر جماعت اسلامی نے ٹی آر ایس یا کانگریس پارٹی کے سیکولر و طاقتور امیدوار کو تائید کا فیصلہ کیا تا کہ بی جے پی پارٹی امیدوار کو شکست فاش دی جاسکے۔