مائک سسٹم کے بند ہونے پرعوام نے راحت کی سانس لی !
حیدر آباد : 28/نومبر (اپنا وطن نیوز)
ریاست تلنگانہ کی 119 اسمبلی نشستوں کے لئے 30/نومبر کو منعقد شدنی اسمبلی انتخابات کی تشہیر کا آج اختتام عمل میں آیا۔
تمام ہی سیاسی جماعتوں نے رائے دہندوں کو اپنی جانب راغب کروانے کی حتی المقدور کوشش کی اور نت نئے انداز اپنائے۔
شہروں، مواضعات میں سیاسی جماعتوں کے قائدین نے روڑ شو، جلسہ عام، کارنر میٹنگس و گھر گھر پہنچ کر رائے دہندوں سے ملاقات کی ۔
انتخابی تشہیر کے اختتام کے ساتھ ہی ریاست بھر میں 144 سیکشن کا نفاذ عمل میں آچکا ہے اور چار سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پولیس کاروائی کرسکتی ہے۔
انتخابی تشہیر کے دوران خطرہ نہ مول لیں کے عنوان سے بی آر ایس، تبدیلی چاہئے کے عنوان سے کانگریس اور ڈبل انجن کے عنوان سے بی جے پی نے رائے دہندوں کو اپنی پارٹی کی جانب لبھانے کی کوشش کی۔
انتخابی تشہیر کا اختتام اور مائک سسٹم کی آوازوں کے بند ہوجانے سے عوام نے راحت کی سانس لی۔
119 اسمبلی نشستوں پر رائے دہی 30/نومبر کو جبکہ رائے شماری 3/ڈسمبر کو منعقد ہوگی۔

