حیدر آباد : 30/نومبر (اپنا وطن نیوز)
تلنگانہ کی 119 اسمبلی نشستوں کے لئے منعقدہ انتخابات کا پر امن اختتام عمل میں آیا۔
رائے دہی کا آغاز صبح 7/بجے سے شروع ہوا اور شام 5 بجے رائے دہی کا اختتام عمل میں آیا۔
ایسے رائے دہندے جو شام 5 بجے تک پولنگ اسٹیشن پہنچ چکے تھے ان کے لئے رائے دہی کا عمل جاری ہے ۔
ماؤ نواز سرگرمیوں سے متاثرہ ریاست کے 13 حلقہ جات اسمبلی میں شام 4 بجے ہی رائے دہی کا اختتام عمل میں لایا گیا۔
جملہ 119 اسمبلی نشستوں پر ریاست بھر میں 2290 امیدواران انتخابی میدان میں قسمت آزمارہے ہیں۔
انتخابی نتائج 3/ڈسمبر بروز اتوار دیگر ریاستوں چھتیس گڑھ، راجستھان، مدھیہ پردیش اور میزورم کے ساتھ جاری کئے جائیں گے۔

