نرمل کانگریس پارٹی قائد سری ہری راؤ کا بیان
نرمل: 4 ؍ جولائی (اپنا وطن نیوز)
جہدکارعلحدہ تلنگانہ تحریک نرمل و کانگریس قائدکوچاڑی سری ہری راؤ نے آج دفتر کانگریس پارٹی واقع ڈاکٹر لائن نرمل میں منعقدہ پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 2 جولائی بروز اتوار کوضلع کھمم میں کانگریس پارٹی کی جانب سےمنعقد کئےگئےجنا گرجنا سبھا جلسہ عام میں لاکھوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کرتے ہوئے جلسہ کو کامیاب بنایا تھا۔
انہوں نے ضلع نرمل سے کانگریس پارٹی قائدین و کارکنان کی بھاری تعداد میں اس جلسہ عام میں شرکت کرنے پر سب کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ آل انڈیا کانگریس پارٹی سابقہ صدر راہول گاندھی جی نے اس جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ میں کانگریس پارٹی اقتدار حاصل کرنے پر ضعیف العمر افراد، بیواؤں، معزور افراد کو ہر مہینہ 4000 وظیفہ دینے کا اعلان کیا اس کے علاوہ کانگریس پارٹی پکوان گیس سلنڈر کی قیمت میں کمی کرتے ہوئے 500روپیے فی سلنڈر دے گی اور بےگھر افراد کو مکانات فراہم کئےجائیں گے اور اراضی رکھنے والوں کو مکان بنانے کے لیے 5لاکھ روپئے دئے جائیں گے اور بہت سی عوامی فلاحی اسکیمات کو روبہ عمل میں لایا جائے گا ۔
سری ہری راؤ نے بتایا کہ سونیا گاندھی نے ریاست تلنگانہ کی عوام کے مفاد کی خاطر علحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام عمل میں لایا لیکن کے سی آر کی حکومت نے تلنگانہ کی عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ریاست تلنگانہ کی عوام کی امیدوں کو کانگریس پارٹی ہی پورا کرسکے گی انہوں نے کہا کہ کھمم جلسہ عام میں سابقہ ریاستی وزیر جوپلی کرشنا راؤ، سابقہ رکن پارلیمنٹ کھمم پنگولیٹی سرینواس ریڈی و دیگر نے راہول گاندھی سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی اور عنقریب بہت سے بی آر ایس پارٹی، بی جے پی قائدین کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے
انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ریاست تلنگانہ میں کانگریس پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے کرناٹک کی طرح اقتدار حاصل کرے گی سری ہری راؤ نے بتایا کہ کانگریس پارٹی دور اقتدار میں متحدہ ریاست آندھرا پردیش میں کانگریس پارٹی نے لاکھوں بے گھر افراد کو اندرما اسکیم کے تحت مکانات فراہم کئے لیکن ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد بی آر ایس حکومت نے ڈبل بیڈ روم مکانات کی فراہمی میں بہت ہی سست روی کا شکار ہے
انہوں نے ریاستی وزیر اندراکرن ریڈی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اندراکرن ریڈی وزیر امکنہ تھے اس وقت ضلع نرمل میں کتنے مستحق بےگھر افراد کو ڈبل بیڈ روم مکانات فراہم کئے گئے انہوں نے بتایا کہ حلقہ اسمبلی نرمل کے کچھ ہی علاقوں میں ڈبل بیڈ روم مکانات دئیے گئے آج بھی ہزاروں بے گھر افراد ڈبل بیڈ روم مکانات حاصل نہیں کرپائے انہوں نے بتایا کہ کانگریس پارٹی کے اقتدار حاصل کرنے پر حلقہ اسمبلی نرمل میں مستحق بے گھر افراد کو مکانات فراہم کئے جائیں گے
اس موقع پر سارنگا پور زیڈ پی ٹی سی ممبر پتی ریڈی راجیشور ریڈی، سابقہ نائب صدرنشن بلدیہ نرمل واجد احمد خان، سابقہ معاون رکن ضلع پریشد محمد عتیق احمد،ریاستی اقلیتی جنرل سیکرٹری کانگریس پارٹی محمد اظہر حسین، ڈسٹرکٹ میناریٹی چیرمین کانگریس پارٹی جنید میمن،کانگریس پارٹی قائدین نرمل این چنو، روی کمار، پرتاب ریڈی، رمنا ریڈی،محمد معین، ایم راجیشور و دیگر موجود تھے۔

