کہا’’عوام کانگریس کو ووٹ دیں‘‘
کریمنگر : 10 ؍مئی ( اپنا وطن نیوز )
حلقہ پارلیمان کریمنگر کے تحت آج منعقدہ انتخابی تشہیر کے دوران بی آر ایس رکن اسمبلی و سابق ریاستی وزیر مسٹر ہریش راؤ کی زبان پھسلی اور انھوں نے وہاں موجود عوام سے اپیل کی کہ وہ ’’کانگریس‘‘کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔
تفصیلات کے مطابق مسٹر ہریش راؤ آج حلقہ پارلیمان کریمنگر کے تحت حسنا آباد میں بی آر ایس امیدوار ونود کمار کی انتخابی تشہیر میں حصہ لے رہے تھے۔ انھوں نے ایک کارنر میٹنگ کے دوران تلگو زبان میں عوام کو مخاطب کرتے ہوئے غیر ارادتاً کہا کہ ’’بھائی بہن، کسان، ایس ٹی بھائی بہن، تمام کانگریس کو ووٹ دیں‘‘۔
పొరపాటును నోరుజారిన బీఆర్ఎస్ ఎమ్మెల్యే హరీశ్రావు
కరీంనగర్ బీఆర్ఎస్ ఎంపీ అభ్యర్థి వినోద్కుమార్కు మద్దతుగా హుస్నాబాద్లో ప్రచారం
కార్నర్ మీటింగ్లో మాట్లాడుతూ కాంగ్రెస్కు ఓటు వేయాలన్న హరీశ్రావు pic.twitter.com/e1Kpl7OOnl— Newsmeter Telugu (@NewsmeterTelugu) May 10, 2024
ان کے اس غیر ارادتاً دئیے گئے بیان پر فوری طور پر پاس میں کھڑے ہوئے بی آر ایس امیدوار ونود کمار نے انھیں اشارتاً ٹوکا اور بعد ازاں انھوں نے اپنی غلطی کی اصلاح کی۔
ہریش راؤ کا کانگریس کے حق میں دئے گئے بیان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
کانگریس قائدین و کارکنان نے اسے خوب شئیر کرتے ہوئے اسے کانگریس کے حق میں چل رہی ہوا قرار دیا ۔

