عادل آباد میں کانگریس کی انتخابی سرگرمیوں کا آغاز

Congress Joining Programme

کانگریس ریاستی قائد کندی سرینواس ریڈی کی زیر قیادت

وسیم رمضانی اور ندیم رمضانی کی اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس میں شمولیت

عادل آباد : 5 ؍ جولائی (اپنا وطن نیوز ؍ جلیل احمد خان)

گھر گھر کانگریس مہم کے تحت آج مستقر عادل آباد کے محلہ بکل گوڑہ میں ریاستی قائد کانگریس کندی سرینواس ریڈی کی زیر قیادت نوجوانوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔

 

کندی سرینواس ریڈی جو کہ کانگریس سے حلقہ اسمبلی عادل آباد کے ٹکٹ کے اہم دعویدار ہیں، ان دنوں اپنے کیڈر میں اضافہ کی کوششوں میں مصروف ہیں اور بالخصوص وہ اقلیتی طبقہ کے افراد کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

 

اسی کڑی کے طور پر انھوں نے آج محلہ بکل گوڑہ میں کانگریس میں نوجوانوں کی شمولیت کا پروگرام منعقد کیا اور سینکڑوں نوجوانوں کو پارٹی کھنڈوا پہناتے ہوئے شامل کروایا۔

 

Kandi Srinivasa Reddy

اس موقع پر انھوں نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ موجودہ رکن اسمبلی عوام سے جھوٹے وعدے کرتے ہوئے انھیں بیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ کئی گھروں میں آسرا پنشن نہیں دیا جارہا ہے۔

 

ڈبل بیڈ روم مکانات کی منظوری میں بھی بے قاعدگیاں ہورہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آنے والی کانگریس حکومت میں آسرا وظائف کی امدادی رقم کو 4 ہزار روپئے تک بڑھا دیا جائے گا۔

اسی طرح اندرما مکانات کی تعمیر کے لئے 5 لاکھ روپیوں کی امداد، نوجوانوں کے لئے 2 لاکھ نوکریاں فراہم کی جائیں گی۔

 

قبل ازیں این ایس یو آئی لیڈر عرفات احمد خان نے بھی جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے نوجوانوں سے خواہش کی کہ وہ یکساں سول کوڈ و مسلم پرسنل لا بورڈ میں مرکزی حکومت کی مداخلت کو دیکھتے ہوئے متحد ہوجائیں اور کانگریس کا حصہ بنیں ۔

 

کانگریس کے جلسہ میں سمیع اللہ خان، افسر صدیقی، عرفات احمد خان، شکیل، عبدالرحیم، محسن پٹیل، عبدالرشید و دیگر موجود تھے۔