تلنگانہ ہائیکورٹ کا سنسنی خیز فیصلہ : کتہ گوڑم ایم ایل اے کی رکنیت ختم

Kottaguda MLA

کتہ گوڑم : 25 ؍ جولائی (اپنا وطن نیوز)

تلنگانہ ہائی کورٹ نے آج ایک سنسنی خیز فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے کتہ گوڑم رکن اسمبلی وناما وینکٹیشور راؤ کو بحیثیت رکن اسمبلی نا اہل قرار دے دیا۔انھوں نے کانگریس کی ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے کامیابی حاصل کی تھی۔ بعد میں انھوں نے کانگریس کو خیرآباد کہتے ہوئے بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ 

اسی طرح عدالت نے ٹی آر ایس پارٹی کی ٹکٹ پر حلقہ اسمبلی کتہ گوڑم سے انتخابات میں حصہ لینے اور دوسرے مقام پر رہنے والے جلگام وینکٹاراؤ کو بحیثیت رکن اسمبلی فاتح قرار دے دیا۔

واضح ہو کہ جلگام وینکٹ راؤ نے سال 2018 میں موجودہ رکن اسمبلی وناما وینکٹیشور راؤ کی جیت کو چیلنج کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ انھوں نے اپنی شکایت میں کہا تھا کہ ومانا وینکٹیشور راؤ نے اپنے انتخابی حلف نامہ میں غلط اطلاعات فراہم کی ہیں۔

مکمل چھان بین کے بعد ہائی کورٹ نے وناما وینکٹیشور راؤ کے انتخاب کو نا اہل قرار دیا۔ اور جھوٹا حلف نامہ جمع کرانے  پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ عدالت نے جلگام وینکٹا راؤ کو قریب ترین امیدوار قرار دیتے ہوئے انھیں فاتح قرار دیا۔