عادل آباد : 26 ؍ اگست (اپنا وطن نیوز)
رکن اسمبلی عادل آباد مسٹر جوگورامنا کی موجودگی میں محلہ خانہ پور میں موجود پٹیل یوتھ کلب سے وابستہ نوجوانوں کے علاوہ دیگر 150 مسلم نوجوانوں نے آج بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
رکن اسمبلی نے تمام نوجوانوں کو پارٹی کھنڈوا پہنا کر بی آر ایس پارٹی میں گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے جوگورامنا نے کہا کہ ریاستی حکومت کے تحت انجام دئیے جانے والے مختلف ترقیاتی کاموں سے متاثر ہوکر نوجوان رضاکارانہ طور پر بی آر ایس پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ کروڑہا روپیوں کی لاگت سے شہر کے تمام وارڈس میں ترقیاتی کام انجام دئیے گئے ہیں نیز محلہ خانہ پور میں بھی مابقی ترقیاتی کاموں کی عنقریب تکمیل عمل میں لائی جائے گی۔
انھوں نے مزید کہا کہ حکومت بلا تفریق مذہب تمام طبقات کی یکساں ترقی کے لئے پابند عہد ہے جس کی تازہ مثال بی آر امبیڈکر سکریٹریٹ میں تمام مذاہب کی عبادتگاہوں کی تعمیر عمل میں لانا ہے۔
اس پروگرام میں میونسپل چیرمین جوگو پرمیندر، وائس چیرمین ظہیر رمضانی، ٹاؤن صدر الال اجئے،محمدسلیم، سید ساجد الدین، عمران، نوین، ایوب، ابوذر، سواروپا رانی، پروین، کروناو دیگر قائدین نے شرکت کی۔

