صنعت نگر اسمبلی کانگریس ٹکٹ کے لئے مری آدیتہ ریڈی نے فارم داخل کردیا

کانگریس پارٹی ہی اقلیتوں کی ٹھوس ترقی کے اقدامات کر سکتی ہے

صنعت نگر اسمبلی کانگریس ٹکٹ کے لئے فارم داخل کرنے کے بعد مری آدیتہ ریڈی کا میڈیا سے خطاب

حیدر آباد : 26 ؍ اگست ( پریس نوٹ)
ٹی پی سی سی Delegate مری آدیتہ ریڈی، اپنے حامیوں کی کثیر تعداد کے ہمراہ گاندھی بھون پہنچے اور صنعت نگرحلقہ اسمبلی کے لئے درخواست فارم حوالے کیا۔
اس دوران ان کے حامیوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے انھیں گلپوشی و تہنیت پیش کی۔
آدیتہ ریڈی بعدازاں گاندھی بھون کے احاطہ میں مختلف میڈیا نمائندوں سے بات کی۔ اس موقع پر انھوں نے دعوی کیا کہ تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کا اقتدار یقینی ہے اور کانگریس کے ذریعہ ہی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی ترقی کے ممکنہ اقدامات انجام دئے جاسکتے ہیں۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ سابق میں کانگریس کی جانب سے اقلیتوں کی ہمہ جہت ترقی کے بہت سارے قدم  اٹھائے گئے تھے جس میں قابل ذکر 4 فیصدتحفظات شامل ہے۔ انہوں نے صنعت نگرحلقہ اسمبلی کی نمائندگی کرنے والے وزیر سرینواس یادو کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سرینواس یادو ہر شعبہ میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔
انہوں نے عوام بالخصوص صنعت نگر کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بی آر ایس اور بی جے پی کو سبق سیکھائے اور کانگریس کا ساتھ دیتے ہوئے حقیقی ترقیاتی اقدامات کو یقینی بنائے۔ آدیتہ ریڈی نے اپنی مظبوط دعویداری کا دعوی کرتے ہوۓ تلنگانہ کانگریس اور ہائی کمان کے تیئں یقین ظاہر کیا کہ وہ ان کو ہی صنعت نگر اسمبلی کا ٹکٹ فراہم کریں گے۔