حیدر آباد : 5/نومبر (ایجنسیز)
صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمان حیدر آباد بیرسٹر اسد الدین اویسی مسلسل مجلسی امیدواران کی انتخابی تشہیر میں حصہ لیتے ہوئے انھیں کامیاب بنانے کی عوام سے اپیل کررہے ہیں۔
اسی کڑی کے طور پر انھوں نے آج حلقہ اسمبلی نامپلی سے مجلسی امیدوار محمد ماجد حسین کی مالا پلی ڈویزن میں منعقدہ انتخابی تشہیر میں حصہ لیا اور گھر گھر پہنچ کر رائے دہندوں سے ملاقات کی۔ انھوں نے مجلس کے امتیازی نشان پتنگ پر ووٹ دینے کی بھی اپیل کی۔
@asadowaisi campaign #Hyderabadi ishtyle ..Arey, ley pyaarey… Sharing idlis on campaign trail @aimim_national @DeccanChronicle @oratorgreat pic.twitter.com/LtJ2ecOxyk
— Balu Pulipaka (@BaluPulipaka) November 5, 2023
قبل ازیں انھوں نے مالاپلی علاقہ میں سڑک کنارے موجود ایک اڈلی سنٹر پر دیگر پارٹی قائدین و ورکرس کے ہمراہ ناشتہ کیا جو کہ ان کی انتخابی تشہیر کے دوران موضوع بحث بنا۔
اسد الدین اویسی اڈلی اور دوسا کھاتے ہوئے نظر آئے جبکہ انھوں نے پارٹی کے سرگرم کارکنان کے ہمراہ دلچسپ گپ شپ بھی کی۔
اس موقع پر حلقہ اسمبلی نامپلی امیدوار محمد ماجد حسین و دیگر موجود تھے۔

