جماعت اسلامی کی رائے دہندوں سے اپیل۔ویڈیو پیغام دیکھیں
عادل آباد : 28/نومبر (اپنا وطن نیوز)
جماعت اسلامی ہند تلنگانہ نے رائے دہندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے حق رائے دہی سے استفادہ حاصل کریں۔
ذمہ داران نے کہا کہ اسمبلی انتخابات 30 /نومبر /2023کو منعقد ہورہے ہیں. ہمارے ووٹ بہت قیمتی ہیں اور ہم تمام کو اپنے ووٹ کا استعمال کرنا ہے۔
لہذا آپ تمام حضرات اپنا/ اہل خانہ/ رشتہ داروں/ پڑوسیوں/ دوست احباب وغیرہ کے نام اور پولنگ اسٹیشن درج ذیل لنک پر چیک کر لیں۔
https://electoralsearch.eci.gov.in/
تمام حضرات اپنی دینی ذمہ داری سمجھتے ہوئے کم سے کم 10 افراد کو پولنگ اسٹیشن کی رہنمائی کریں اور حق رائے دہی سے استفادہ کریں۔