تلنگانہ میں 13/مئی کو رائے دہی اور 4/جون کو
رائے شماری
نئی دہلی : 16/مارچ (ایجنسیز)
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج لوک سبھا انتخابات اور چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے لیے شیڈول کا اعلان کردیا۔
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے آج سہ پہر منعقدہ ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا۔

انھوں نے بتایا کہ انتخابات 7 مرحلوں میں منعقد ہوں گے۔ رائے دہی کا آغاز 19/اپریل سے ہوگا جبکہ رائے شماری 4/جون کو تمام 543 لوک سبھا نشستوں کے لئے ہوگی۔
تلنگانہ اور آندھرا میں 13/مئی کو رائے دہی ہوگی۔
پہلے مرحلہ میں جملہ 102 لوک سبھا نشستوں کے لئے 19 اپریل کو رائے دہی ہوگی ۔
دوسرے مرحلہ میں 89 نشستوں کے لئے 26 اپریل کو رائے دہی ہو گی۔
تیسرے مرحلہ میں 7 مئی کو رائے دہی ہوگی اور 12 ریاستوں کی 94 نشستوں کا احاطہ کیا جائے گا۔
اسی طرح چوتھے مرحلہ میں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے علاوہ دیگر ریاستوں کی 94 نشستوں کے لئے 13؍مئی کو رائے دہی ہوگی۔اسی دن آندھرا پردیش میں اسمبلی انتخابات بھی منعقد ہوں گے اور سکندر آباد کنٹونمنٹ کی مخلوعہ نشست پر ضمنی انتخاب کے لئے رائے دہی ہوگی۔
پانچویں مرحلہ میں 49 نشستوں کے لئے 20؍مئی کو رائے دہی ہوگی۔
چھٹویں مرحلہ میں 25؍مئی کو رائے دہی ہوگی جس میں 57 نشستوں کا احاطہ کیا جائے گا۔
اسی طرح ساتویں اور آخری مرحلہ کے لئے یکم جون کو رائے دہی ہوگی جس میں 57 نشستوں کا احاطہ کیا جائے گا۔
انتخابی شیڈول کی اجرائی کے ساتھ ہی ملک بھر میں انتخابی صابطہ اخلاق کا فوری اثر کے ساتھ نفاذ عمل میں آچکا ہے۔

