عادل آباد : 8/نومبر (اپنا وطن نیوز)
صدر پردیش کانگریس کمیٹی تلنگانہ مسٹر ریونت ریڈی کی جانب دورہ مستقر عادل آباد کے موقع پر کانگریس کے اقلیتی قائدین نے ان کا پرجوش انداز میں استقبال کیا۔
کانگریس کے اقلیتی قائدین جن میں محمد شکیل، خضر پاشاہ، نور خان، عرفات احمد خان و دیگر نے ڈائیٹ گراؤنڈ عادل آباد پر کانگریس امیدوار کندی سرینواس ریڈی کے انتخابی جلسہ کو مخاطب کرنے پہنچے ریونت ریڈی سے ملاقات کی اور انھیں ٹوپی پہناتے ہوئے ان کی شال پوشی و امام ضامن باندھتے ہوئے استقبال کیا۔

اس کے علاوہ ریونت ریڈی کی جانب سے جلسہ گاہ آمد پر آدی واسی روایات کے مطابق گساڈی ڈانس کے ذریعہ ان کا استقبال کیا گیا۔ خود ریونت ریڈی نے مور کے پروں سے بنائے گئے گساڑی ڈانس کی ٹوپی کو پہنتے ہوئے تصاویر کھنچوائی۔
اس موقع پر سینئر کانگریس قائدین سعید خان، ڈگمبر راؤ پاٹل، گوردھن ریڈی و دیگر موجود تھے۔

