عادل آباد : 12/اکتوبر (اپنا وطن نیوز)
انڈین یونین مسلم لیگ شاخ ضلع عادل آباد کے ذمہ داران نے کانگریس قائد کندی سرینواس ریڈی سے ان کے پارٹی دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے کانگریس امیدوار کو اپنی تائید کا اعلان کردیا۔
صدر ضلع IUML سید فیاض ہاشمی نے اپنے پریس نوٹ میں کہا کہ انڈین یونین مسلم لیگ نے قومی سطح پر کانگریس پارٹی کو اپنی تائید کا اعلان کیا ہے اور اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلعی یونٹ نے بھی حلقہ اسمبلی عادل آباد میں کانگریس امیدواران کے حق میں انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ کانگریس کے رکن پارلیمان راہول گاندھی کی کیرالا کے ویاناڈ سے کامیابی میں IUML نے کلیدی رول ادا کیا تھا۔
بعد ازاں حلقہ اسمبلی عادل آباد سے کانگریس پارٹی ٹکٹ کے طاقتور دعویدار مسٹر کندی سرینواس ریڈی نے IUML قائدین کی جانب سے کانگریس پارٹی کو تائید کا خٰیر مقدم کرتے ہوئے ذمہ داران کو مشورہ دیا کہ وہ ضلع میں موجود اقلیتوں کے عوامی مسائل کو اٹھائیں اور انتخابی مہم کے دوران کانگریس کی جانب سے کئے گئے وعدوں کے متعلق عوام میں شعور بیدار کریں۔
اس موقع پر IUML کے قائدین مجیب خان ، کاشف ، محمد سلیم کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

