عادل آباد : 28 ؍ اگست (اپنا وطن نیوز)
ریاستی کانگریس قائد کندی سرینواس ریڈی، جو کہ حلقہ اسمبلی عادل آباد سے کانگریس ٹکٹ کے طاقتور دعویدار بھی ہیں، کی عادل آباد آمد پر کانگریس پارٹی کارکنوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔
واضح ہوکہ کندی سرینواس ریڈی کو صدر ضلع کانگریس ساجد خان نے 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کردیا تھا تاہم ریاستی کانگریس کمیٹی کی جانب سے ان کی معطلی کو منسوخ کردیا گیا۔
بعد ازاں انھوں نے گاندھی بھون میں حلقہ اسمبلی عادل آباد سے انھیں ٹکٹ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے درخواست فارم داخل کیا۔
#Congress #RahulGandhi #Soniya_Gandhi #PriyankaGandhi #RevanthReddy #TelanganaCongress #adilabad pic.twitter.com/WmXwswCnOG
— Kandi Srinivasa Reddy (@SriniKReddy) August 28, 2023
ان کی کانگریس میں دوبارہ واپسی اور ٹکٹ کے لئے فارم داخل کرنے کے بعد عادل آباد آمد پر کانگریس پارٹی قائدین و کارکنان کی بڑی تعداد نے موالا بائی پاس کے قریب ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر نوجوانوں کی جانب سے زبردست موٹر سیکل نکالی گئی۔ ریالی رام نگر، کلکٹریٹ چوک، ونائک چوک، اشوک روڈ، گاندھی چوک، امبیڈکر چوک، نیتاجی چوک، سے ہوتے ہوئے ان کیمپ آفس واقع شادنگر میں اختتام پزیر ہوئی۔

بعد ازاں پارٹی قائدین و کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کندی سرینواس نے کہا کہ موجودہ رکن اسمبلی عادل آباد مسٹر جوگورامنا کو شکست فاش کرنا ہی ان کا مقصد ہے اور اس کے لئے تمام کارکنوں کو آنے والے تین ماہ سخت محنت کرنی ہوگی۔
انھوں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ رکن اسمبلی عادل آباد مختلف پارٹی قائدین میں پھوٹ ڈالتے ہوئے اقتدار پر قابض رہنا چاہتے ہیں تاہم عوام اس بار انھیں شکست سے دوچار کردے گی۔

