ورنگل : 3/نومبر (اپنا وطن نیوز)
گورنمنٹ چیف وہپ و بی آر ایس پارٹی امیدروار حلقہ اسمبلی ورنگل مغرب مسٹر داسیم ونئے بھاسکر کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔
انھوں نے آج حلقہ ورنگل کے 11ویں اور 29ویں ڈویژن میں بی آر ایس پارٹی کے انتخابی منشور سے متعلق پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے گھر گھر مہم چلائی۔
اس موقع پر داسیم ونئے بھاسکر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اس تاریخی شہر ہنمکنڈہ میں پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے کئی فلاحی اسکیمات کا آغاز عمل میں لایا گیا ہے۔
بحیثیت رکن اسمبلی انہوں نے تقریبا پانچ ہزار کروڑ روپیوں سے بہت سے ترقیاتی کام کروائے ہیں اور یہی نہیں بلکہ وہ عوام کے خوشی و غم کے لمحات میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں جو اسکیمات منشور میں تھیں ان اسکیموں کے علاوہ جو اسکیمات منشور میں نہیں تھیں،جیسے کلیانہ لکشمی، شادی مبارک جیسی بڑی اسکیموں کو متعارف کرانے اور اس کے فوائد سے عوام کو مستفید کروانے کا سہرا کے سی آر کو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کئی اسکیمات کو متعارف کراتے ہوئے ملک کے لئے رول ماڈل بن گئی ہے۔
طلباء کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کا سہرا بی آر ایس ریاستی حکومت کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنمکنڈہ شہر پہلے ہی ایک تعلیمی مرکز، ایک آئی ٹی ہب، ثقافتی مرکز اور سیاحت کا مرکز بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی ترقی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن فضول تنقیدیں کر رہی ہے اور فضول باتیں کر رہی ہے، لوگ ان کی باتوں پر یقین کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

ورنگل سٹی میئر گنڈو سدھارانی، ورنگل مغربی حلقہ کے کنوینر جناردھن گوڑ، ڈیویژن انچارج نرلاگیری رمیش، 11 ویں ڈویژن کے کارپوریٹر دیوراکونڈا وجئے لکشمی، 29 ویں ڈویژن کے صدر سدانتھ، جنرل سکریٹری آر پرساد، 11 ویں ڈویژن کے لیڈران پرشورامو، پراشورا پُراول، جی بی آر، کے بی آر پرساد ،عائشہ فاطمہ، ودیا، ناگاراجو، سوکمار، دیوی، واسو، وویک، نرنجن، رمیش، تھلاپلی رمیش، ناگراج، راچرلا رامو، گٹو چندو، رودر سری نواس، پجاری کمارسوامی، نوری راجو، مالوا راجو، ملوا راجو ، پرشانت، منڈا چنتی، کروناکر، ارون، مڈپاکا آنند، ریتیکا راجکمار،اور دوسروں نے شرکت کی.

