رکن ضلع پریشد اوٹنور چارولتا راتھوڑ کی ملیکارجن کھرگے سے ملاقات

عادل آباد : 27 ؍ اگست (اپنا وطن نیوز)

اگزیکٹیو ممبر تلنگانہ ریاستی تشہیری کمیٹی و رکن ضلع پریشد اوٹنور چارولتا راتھوڑ نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے قومی صدر ملیکارجن کھرگے کی رنگاریڈی کے چیوڑلہ مقام پر آمد کے موقع پر ان کی شالپوشی کے ذریعہ استقبال کیا۔

چارولتا راتھوڑ ضلع عادل آباد مہیلا کانگریس صدر بھی ہیں، نے چیوڑلہ میں منعقدہ جلسہ عام میں شرکت کرتے صدر آل انڈیا کانگریس کمیٹی و دیگر ریاستی قائدین کا استقبال کیا ۔ انھوں نے ایس سی، ایس ٹی طبقات کے لئے کانگریس کی جانب سے جاری کردہ انتخابی منشور کو تاریخی قرار دیا۔

واضح ہو کہ چارولتا راتھوڑ، حلقہ اسمبلی خانہ پور کی عوام میں یکساں مقبول ہیں اور وہ کانگریس کی امکانی امیدوار بھی مانی جارہی ہیں۔