نریندر مودی نے تیسری بار بطور وزیر اعظم حلف لیا

دہلی: 9/ جون (ایجنسیز)
نیشنل ڈیمو کریٹک الائنس (این ڈی اے) کی پارلیمانی پارٹی کے لیڈر نریندر مودی نے اتوار کی شام مسلسل تیسری بار وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا ۔
صدر جمہوریہ در و پدی مرمو نے راشٹرپتی بھون کے صحن میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں مسٹر مودی کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
مسٹر مودی کے حلف لیتے ہی پورا پنڈال تالیوں کی گڑگڑاہٹ اور مودی۔ مودی کے نعروں سے گونج اٹھا۔ مسٹر مودی نے ہندی میں حلف لیا۔ ان کے ساتھ ان کی بھاری بھر کم کو نسل آف منسٹرس نے بھی حلف لیا، جن میں 30 کا بینی ، پانچ وزرائے مملکت ( آزادانہ چارج) اور 30 سے زیادہ وزرائے مملکت شامل ہیں۔
مسٹر مودی اس سے قبل 2014 اور 2019 میں لگاتار دو بار ملک کے وزیر اعظم رہے اور اب مسلسل تیسری بار وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لینے کے بعد انہوں نے مسٹر نہرو کے ریکارڈ کو دہراتے ہوئے تاریخ رقم کی ہے۔ 1962 کے بعد یہ دوسرا موقع ہے کہ کسی رہنما نے مسلسل تیسری بار وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔
این ڈی اے نے 18 ویں لوک سبھا کے انتخابات میں 293 سیٹیں جیت کر مسلسل تیسری بار اکثریت حاصل کی ہے، تاہم اس بار بی جے پی کو اپنے بل بوتے پر اکثریت نہیں ملی ہے اور اسے صرف 240 سیٹوں پر ہی مطمئن ہو نا پڑا ہے۔

حلف لینے والے وزراء کی مکمل فہرست

گجرات: امیت شاہ، ایس جے شنکر، منسکھ منڈاویہ، سی آر پاٹل، نیمو بین بمبھانیا۔

ہماچل پردیش: جے پی نڈا۔

اوڈیشہ: اشونی ویشنو، دھرمیندر پردھان، جول اورام۔

کرناٹک: نرملا سیتارامن، ایچ ڈی کماراسوامی، پرہلاد جوشی، شوبھا کرندلاجے، وی سومنا۔

مہاراشٹر: پیوش گوئل، نتن گڈکری،پرتاپ راؤ جادھو، رکشا کھڈسے، رام داس اٹھاولے، مرلیدھر موہول۔

گوا: شریپد نائک، جموں و کشمیر، جتیندر سنگھ۔

مدھیہ پردیش: شیوراج سنگھ چوہان، جیوترادتیہ سندھیا، ساوتری ٹھاکر، ویریندر کمار۔

اتر پردیش: ہردیپ سنگھ پوری، راج ناتھ سنگھ، جینت چودھری، جتن پرساد، پنکج چودھری، بی ایل ورما، انوپریہ پٹیل، کملیش پاسوان، ایس پی سنگھ بگھیل۔

بہار: چراغ پاسوان، گریراج سنگھ، جیتن رام مانجھی، رام ناتھ ٹھاکر، لالن سنگھ، نریانند رائے، راج بھوشن، ستیش دوبے۔

اروناچل پردیش: کرن رجیجو۔

راجستھان: گجیندر سنگھ شیخاوت، ارجن رام میگھوال، بھوپیندر یادو، بھگیرتھ چودھری۔

ہریانہ: ایم ایل کھٹر، راؤ اندرجیت سنگھ، کرشنا پال گوجر۔

کیرالہ: سریش گوپی، جارج کورین۔

تلنگانہ: جی کشن ریڈی، بنڈی سنجے۔

تمل ناڈو: ایل مروگن۔

جھارکھنڈ: سنجے سیٹھ، اناپورنا دیوی۔

چھتیس گڑھ: ٹوکھان ساہو۔

آندھرا پردیش: ڈاکٹر چندر شیکھر پیمسانی، رام موہن نائیڈو کنجراپو، سرینواس ورما

مغربی بنگال: شانتنو ٹھاکر، سکانت مجمدار۔

پنجاب: رونیت سنگھ بٹو۔

آسام: سربانند سونووال، پابیترا مارگریتا۔

اتراکھنڈ: اجے ٹمٹا

دہلی: ہرش ملہوترا

اس سے پہلے مسٹر مودی نے تقریب کے مقام پر پہنچتے ہی ہاتھ جوڑ کر اور جھک کر وہاں موجود لوگوں کی مبارکباد قبول کی۔
اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ، چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ ، نیپال کے وزیر اعظم پشپ کمل دبل پر چنڈ، بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ، بھوٹان کے وزیرا عظم شیر نگ تو بگے ، سری لنکا کے صدر رانیل و کر یا سنگھ،ے مالدیپ کے صدر محمد معیز و، سیشلز کے صدر احمد عفیف اور ماریشس کے وزیر اعظم پروند جگناتھ ، فلمی اداکار شاہ رخ خان، اکشے کمار، ریلائنس گروپ چیرمین مکیش امبانی کے علاوہ سفارت کار اور کئی معززین موجود تھے۔