رائے دہی سے استفادہ کے لئے 13 شناختی کارڈس میں سے کسی ایک کا رہنا ضروری

ریٹرننگ آفیسر حلقہ پارلیمان عادل آباد راجرشی شاہ کا بیان

عادل آباد : 10 ؍مئی ( اپنا وطن نیوز )

13/مئی کو منعقد شدنی پارلیمانی انتخابات میں حق رائے دہی سے استفادہ کے لئے رائے دہندے  13 قسم کے شناختی کارڈس میں سے کسی ایک کا استعمال کرسکتے ہیں۔

ریٹرننگ آفیسر حلقہ پارلیمان عادل آباد و ضلع کلکٹر عادل آباد مسٹر راجرشی شاہ نے اس خصوص میں بتایا کہ رائے دہندوں کو چاہئے کہ وہ حق رائے دہی سے استفادہ کے لئے پولنگ بوتھ پر اپنے ساتھ

1۔انتخابی شناختی کارڈ (ووٹر کارڈ)

2۔ آدھار کارڈ

3۔ایم این آر ای جی ایس کارڈ

4۔ تصویر چسپاں کی ہوئی پوسٹ آفس پاس بک

5۔منسٹری آف لیبر کی جانب سے جاری کردہ ہیلت انشورنس اسمارٹ کارڈ

6۔ڈرائیونگ لائسنس

7۔پیان کارڈ

8۔ لیبر شناختی کارڈ

9۔ ہندوستانی پاسپورٹ

10۔ پنشن دستاویز مع تصویر

11۔ مرکزی یا ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ملازمین کا شناختی کارڈ (سروس شناختی کارڈ)

12۔ معذورین کا شناختی کارڈ

13۔ رکن پارلیمان، رکن اسمبلی ایم ایل سی کو جاری کردہ شناختی کارڈ

ان میں سے کسی ایک کو ساتھ لے جائیں اور اطمینان کے ساتھ حق رائے دہی سے استفادہ حاصل کریں۔

اسی طرح انھوں نے مزید بتایا کہ حلقہ پارلیمان عادل آباد کے تحت ضلع عادل آباد میں 10 ماڈل پولنگ اسٹیشنس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ خواتین، معذورین و نوجوانوں کے لئے علحدہ علحدہ ماڈل پولنگ بوتھس کا بھی قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔