تلنگانہ کی عوام حقیقی سیکولر پارٹی کانگریس کا ساتھ دے اور بی آرایس کو سبق سکھائے

بیگم پیٹ میں کانگریس پارٹی دفتر کا افتتاح، تقریب سے ٹی پی سی سی Delegate ایم آدیتہ ریڈی کا خطاب

حیدر آباد : 10 ؍ اگست (پریس نوٹ)
حلقہ اسمبلی صنعت نگر کے تحت بیگم پیٹ ڈیویژن میں کانگریس پارٹی دفتر کا قیام عمل میں لایا گیا۔ٹی پی سی سی Delegate ایم آدیتہ ریڈی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کر تے ہوئے پارٹی آفس کا افتتاح انجام دیا۔
اس موقع پر کانگریس پارٹی کے انچارچ و سینئر کانگریس لیڈر محمد نصیر، سابق کارپوریٹر ایوب خان، سینئر کانگریس لیڈران شیخ صدیق،  ڈاکٹر شیوا کمار، این وٹھل، محمد سلیم، منیر خان، سید التمش، الیاس، سائی اور دیگر موجود تھے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آدتیہ ریڈی نے سابق میں کانگریس حکومت کی کارکردگی اور موجودہ بی آر ایس حکومت کی ناکامیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ بیگم پیٹ میں مسلم قبرستان کے مسلہ کو طول دیا جارہا ہے جبکہ اس مسلہ کو حل کرنا وزیر سرینواس یادو کی اہم ذمہ داری ہے۔ آدتیہ ریڈی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اب بی آر ایس حکومت کے جھانسہ میں بالکل بھی نہ آیئں بلکہ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرتے ہوئے حقیقی سیکولر پارٹی کانگریس کا ساتھ دیں۔