عوام ترقی پسند بی آر ایس پارٹی کو ووٹ دیں : داسیم ونئے بھاسکر

ورنگل ویسٹ کے بی آر ایس امیدوار کی گھر گھر انتخابی مہم، عوام کا زبردست ردعمل

ورنگل : 4/نومبر (اپنا وطن نیوز)

گورنمنٹ چیف وہپ و امیدوار ورنگل مغرب داسیم ونئے بھاسکر  نے آج اپنی انتخابی مہم کے حصہ کے طور پر ورنگل ویسٹ کے حلقہ نمبر 10 ویں ڈویژن میں رائے دہندوں سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں بی آر ایس پارٹی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی دھوکے بازوں کی پارٹیاں ہیں جنہوں نے تلنگانہ کو 50 سال سے زائد عرصہ تک سڑکیں، پانی اور بجلی سے محروم رکھا۔

انھوں نے دوران تشہیر عوام کو سمجھایا کہ وہ  تلنگانہ کو پھر سے آندھرائی قائدین کے ہاتھوں میں نہ دیں جو کہ یہاں کی معدنیات و قدرتی وسائل پر دوبارہ قبضہ جمانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

انھوں نے اپیل کی کہ عوام سنہرے تلنگانہ کی تعمیر کے لئے کے سی آر اور بی آر ایس امیدواران کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا الیکشن کے لیے آنے والے موقع پرست قائدین کبھی آپ کے پاس آپ کے مسائل کی آگہی کے لیے آئے ہیں؟

بحیثیت رکن اسمبلی عوام کی خدمت کا جب مجھے موقع ملا تب میں نے عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی، بجلی، سڑکیں اور بالخصوص کورونا وبا کے دوران خدمات انجام دی ہیں ۔

میں نے سیلاب کے وقت بھی آپ کے لیے کام کیا۔میں مقامی قائد ہوں اور عوام کے مسائل کو قریب سے جاننے اور انھیں حل کرنے کی سکت رکھتا ہوں۔

قبل ازیں مقامی ماتا گارڈن میں سابق ڈپٹی میئر سراج الدین، ورنگل ویسٹ حلقہ کے کوآرڈینیٹر پلی رجنی کانت، بی آر ایس پارٹی قائدین کونا سریکر، کانگریس ٹاؤن سکریٹری پلم رمیش کی قیادت میں تقریباً 200 کانگریس کارکنان بی آر ایس پارٹی میں شامل ہوگئے۔

گورنمنٹ چیف وہپ داسیم ونئے بھاسکر نے انہیں پارٹی کھنڈوا پہنا کر استقبال کیا۔

اس پروگرام میں سابق چیرمین مری یادو ریڈی، کارپوریٹر ویمولا سرینواس، ورنگل ویسٹ حلقہ کے کنوینر جناردھن گوڑ، سابق کارپوریٹرس پلی سرنگاپانی، دسویں ڈویژن کے صدر خلیل کے علاوہ کئی قائدین اور معززین نے شرکت کی۔