حلقہ اسمبلی صنعت نگر میں کانگریس ٹکٹ کو لیکر مقامی عوام کا احتجاج

حیدر آباد : 23/اکتوبر (ایجنسیز)
حلقہ اسمبلی صنعت نگر میں کانگریس پارٹی کے ٹکٹ کے مسلہ پر حلقہ کے مختلف مقامات پر احتجاج بلند کیا جارہا ہے۔ اس دوران احتجاجیوں نے مختلف نعروں پر مشتمل تختیاں تھامے نعرے بازی بھی کی ۔
اجتجاجیوں نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ حلقہ اسمبلی صنعت نگر کا ٹکٹ غیر مقامی خاتون کوٹا نیلیما کو دیا گیا جو کہ دراصل مقامی لیڈران کے ساتھ نا انصافی ہے۔ نیلیما کا تعلق دہلی سے ہے اور وہ یہاں کے مسائل سے بالکل بھی ناواقف ہے۔
احتجاجیوں نے کانگریس ہائی کمان سے  اپیل کی ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے کسی مقامی سینئر لیڈر کو ٹکٹ دیں اور حلقہ اسمبلی صنعت نگر میں کانگریس امیدوار کی کامیابی کو یقینی بنانے کے اقدامات کرے۔