تلنگانہ میں انتخابی شیڈول کی اجرائی۔30 نومبر کو رائے دہی

ریاست میں انتخابی ضابطہ عمل کا نفاذ۔چیف الیکشن کمشنر کی پریس کانفرنس

نئی دہلی : 9/اکتوبر (ایجنسیز)

تلنگانہ، مدھیہ پردیش، راجستھان، تلنگانہ، میزورم، چھتیس گڑھ کے اسمبلی انتخابات 2023 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج بروز پیر کو پانچ ریاستوں، مدھیہ پردیش، راجستھان، تلنگانہ، میزورم اور چھتیس گڑھ میں منعقد شدنی اسمبلی  انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا۔ مدھیہ پردیش، راجستھان، تلنگانہ اور میزورم میں انتخابات ایک ہی مرحلے میں ہوں گے جبکہ چھتیس گڑھ میں دو مرحلوں میں پولنگ ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے آج دہلی میں منعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں تمام 119 حلقہ جات اسمبلی کے لئے الیکشن نوٹفکیشن کی اجرائی 3/نومبر کو جاری کیا جائے گا جبکہ نامنیشن داخل کرنے کی آخری تاریخ 10/نومبر، درخواستوں کی تنقیح کا عمل 13/نومبر اور درخواستوں کو واپس لینے کی تاریخ 15/نومبر 2023 مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح 30/نومبر کو ریاست تلنگانہ میں رائے دہی منعقد ہوگی جبکہ 3/ڈسمبر کو ووٹوں کی گنتی کی جاکر نتائج کا اعلان ہوگا۔

آج انتخابی شیڈول کی اجرائی کے ساتھ ہی بشمول تلنگانہ انتخابات والے پانچوں ریاستوں میں انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ عمل میں آچکا ہے۔

ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے نفاذ کے ساتےھ ہی حکومت کسی بھی نئی اسکیم کے اعلان یا حکومتی خرچ پر تشہیری اشتہارات جاری نہیں کرسکتی۔