عادل آباد : سید فیاض کی انڈین یونین مسلم لیگ میں شمولیت، ضلع صدر نامزد

IUML

عادل آباد : 01/اکتوبر (اپنا وطن نیوز)

مستقر عادل آباد کے مجلسی رکن سید فیاض نے آج انڈین یونین مسلم لیگ (IUML) میں شمولیت اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ریاستی ورکنگ جنرل سکریٹری IUML شیخ مجاہد، نظام آباد ضلع صدر مرتضیٰ حسین، سکریٹری نعیم و دیگر نے آج مستقر عادل آباد کا دورہ کیا سید فیاض و دیگر نوجوانوں کو پارٹی کھنڈوا پہنا کر استقبال کیا۔

بعد ازاں ذمہ داران نے سید فیاض کی IUML میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے انھیں ضلع عادل آباد کے صدر کے عہدہ پر نامزد کرنے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر محلہ ٹاٹی گوڑہ و دیگر محلہ جات کے نوجوانوں نے IUML میں شمولیت اختیار کی۔

بعد ازاں ریاستی ورکنگ جنرل سکریٹری IUML شیخ مجاہد نے ضلع عادل آباد پارٹی یونٹ کا قیام عمل میں لایا۔ اس موقع پر انھوں نے ذمہ داران سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع کی عوام بالخصوص مسلمانوں کے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے انھیں حل کروانے کی کوشش کریں۔

انھوں نے کہا کہ ان کی جماعت آئیندہ اسمبلی انتخابات اور بلدیاتی انتخابات میں ریاست کی سیکولر پارٹیوں سے اتحاد کرتے ہوئے انتخابات میں حصہ لے گی۔